پرویزمشرف کے ضد نے نواب اکبر خان بگٹی کو پہاڑوں پر جانے کیلئے مجبور کیا،ڈاکٹر مالک بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے سربراہ سابق وزیرا علی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا ہے کہ جنرل پرویز مشرف نے بلوچستان میں جو آگ لگائی اس سے صوبے کے حالات خراب ہوگئے نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کردیا گیا حالانکہ وہ ایک ایماندار اور بہترین انتظامی سربراہ تھے میں بلوچستان میں عوام کو اپنا ہیرو سمجھتا ہوں بی ایس او کے دور میں انقلابی سوچ رکھتا تھا لیکن 1987میں بی این ایم کے نام سے نئی سیاسی جماعت کی داغ بیل ڈالی 1988میں پہلی مرتبہ ایم پی اے بنا نواب اکبر خان بگٹی کے کابینہ میں وزیر کی حیثیت سے اپنے لوگوں کی خدمت کی ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ ہم نے زمانہ طالب علمی میں بی ایس او کی پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا نواب خیر بخش مری کی طرز سیاست پر یقین رکھتا تھا نواب خیر بخش مری بلوچ عوام کے حقوق کیلئے بندوق اٹھانے کو ترجیح دیتے تھے جبکہ اس کے مقابلے میں میر غوث بخش بزنجو جمہوری انداز سے بلوچستان کے عوام کے حقوق کے حصول چاہتے تھے اس لئے 1988میں بلوچستان نیشنل موومنٹ کے نام سے سیاست پارٹی کی بنیاد رکھی 1988میں پہلی مرتبہ علاقے کے عوام نے مجھ پر اعتماد کرکے ایم پی اے بنا دیا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جنرل ضیا الحق کے دور میں میں بھی مفرور تھا انہوں نے کہا کہ ہم اپنے عوام کے حقوق پاکستان کے جمہوری نظام میں رہ کر حل کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور حکومت میں وزیر اعلی کے سیکریٹ فنڈ ختم کردی میں نے ایمانداری سے اپنے لوگوں کی خدمت کی اسلئے جو اپنے لوگوں کی خدمت کرتا ہے انہیں انچھے شان کی ضرورت نہیں ہوتی نواب اکبر خان بگٹی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پرویزمشرف کے ضد نے نواب اکبر خان بگٹی کو پہاڑوں پر جانے پر مجبور کیاحالانکہ نواب اکبر خان بگٹی ایک ایماندار اور بہترین انتظامی امور کے ماہر تھے جنرل پرویز مشرف اور اسلام کے حکمران طاقت ور قوتوں نے نواب اکبر خان بگٹی کو شہید کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے