نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی کاکراچی میں وش ٹی وی چینل کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ بلوچستان جان اچکزئی نے کراچی میں وش ٹی وی چینل کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران سی ای او وش ٹیلیویژن اویس اقبال بلوچ نے اُنہیں ادارے کے آپریشنز و دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ نے میڈیا اور پبلک انفارمیشن کے شعبے میں نمایاں خدمات پر چینل کے عملے اور آپریشنز کو سراہا۔ انہوں نے وش کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ادارے کے مثبت کردار کی تعریف بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے