نگران صوبائی حکومت نابیناؤں سمیت معاشرے کے تمام معذور و لاچار طبقوں کی حقیقی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے، میر زبیر جمالی

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا ہے کہ نگران صوبائی حکومت نابیناؤں سمیت معاشرے کے تمام معذور و لاچار طبقوں کی حقیقی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے،اس مقصد کیلئے بہتر نتائج پر مبنی ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلائنڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ایک منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بلاہینڈ ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر نے اپنے بعض مسائل و مطالبات سے انہیں اگاہ کیا۔نگران وزیر داخلہ نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بصارت اور سماعت وقوت گویائی سے محروم خصوصی افراد اور ذہنی و جسمانی معذوروں کی فلاح و بہبود کیلئے منصوبوں پر کام شروع کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو اپنی سفارشات پیش کروں گا اسی طرح ملازمتوں میں اِن کے کوٹہ، معذوری سرٹیفیکٹ کا اجراء، سفید چھڑی، آلہ سماعت، وِیل چیئر اور ٹرائی سائیکل کی ضرورت کے مطابق فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

نگران وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ معذور طلبہ و طالبات کو ماہانہ وظائف دینے اور نابیناؤں کو سلائی مشینوں اور سفید چھڑی کی فراہمی کیلئے مناسب سطح پر اقدامات کا یقین بھی دلایا تاہم امید ظاہر کی کہ نابینا افراد خود کو کمزور سمجھنے کی بجائے شبانہ روز محنت کرکے خود کو معاشرے کے کارآمد اور مفید شہری ثابت کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے