ناحق خون بہانے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا،سرفراز بگٹی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے تربت میں 6 مزدوروں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے پنجابی نہیں بلکہ پاکستانی شہید کئے ہیں۔سرفراز احمد بگٹی نے کہا کہ ناحق خون بہانے والوں کو ہر گز معاف نہیں کیا جائے گا، ریاست پوری قوت سے ان دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ واقع بلوچ روایات کے بھی منافی ہے، بلوچ ہمیشہ اپنے مہمان کی عزت اور قدر کرتا ہے۔