ماورا حسین اسرائیلی سفاکیت پر خاموش عالمی رہنماؤں پر برس پڑیں

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین بھی فلسطین کی حمایت میں میدان میں آگئی ہیں غزہ پر ہفتے سے جاری اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 215 ہوگئی ہے جبکہ اب تک 8 ہزار 714 فسلطینی زخمی ہوئے ایسے میں یمنیٰ زیدی، اُشنا شاہ، صبا قمر، ہانیہ عامر، عثمان خالد بٹ سمیت دیگر شوبز ستاروں نے فلسطینی عوام کے حق میں اپنی اواز اُٹھائی۔

ماورا حسین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ ‘معصوم بچے مررہے ہیں جبکہ عالمی رہنما سو رہے ہیں اداکارہ نے کہا کہ ‘یہ انسانی جانوں کے بارے میں ہے، فلسطین میں تمام مذاہب کے لوگوں کو تشدد سے مارا جا رہا ہے’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے