تعلیم کے بغیر کوئی قوم،ملک ترقی نہیں کرسکتے،جام کمال

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا کہ اساتذہ بچوں کی جدید اور معیاری تعلیم پرخصوصی توجہ دیں،تعلیم کے بغیر کوئی قوم،ملک ترقی نہیں کرسکتے، کیونکہ یہ بچے کل کے ہمارے معمار ہیں جو تعلیم حاصل کرکے اعلی مقام تک پہنچ سکتے ہیں،دینی و دنیاوی تعلیم سے آخرت او دنیا سنورتی ہے بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں دلچسپی دینی چاہیے تاکہ ان کی زہنی اور جسمانی نشوونما ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز مدرسہ روح الاسلام سجن آباد طاہریہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مرکز مدرسہ روح الاسلام سجن آباد طاہریہ کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ مدرسہ روح الاسلام سجن آباد اوتھل میں دینی و دنیاوی تعیلم اور غریب بچوں کا ہنر سیکھنا یہ ایک بہترین اقدام ہے ایسے کارخیر میں تمام لوگوں کو حصہ ڈالنا چاہئے جس سے اچھے کام ہوں۔نواب جام کمال خان نے کہا ہے ہر انسان کا وہی دماغ ہے جس میں جتنی کم چیزیں ڈالے گے زندگی اتنی ہی سکون سے گزرے گی انہوں نے کہا ہے اکثر یہ ہوتا ہے کہ غریب امیر کو دیکھتا ہے وہ یہ ہی سوچتا ہے کہ اس کی زندگی اچھی گزر رہی ہے اور امیر غریب کی زندگی اچھی گزر رہی ہے ہر انسان کو اللہ پاک نے اس دنیا میں ازمائش کے لیے بیجا ہے۔ یہ مشکلات کچھ دن کے لیے ہوتی ہے اور اس کی کامیابی اس دنیا میں ملے گی اور آخرت میں بھی۔ بچے اپنی دینی اور دنیاوی تعیلم میں دل لگائیں اور اساتذہ بھی بچوں کو بہترین تعیلم بھی خصوصی توجہ دیں کیونکہ یہ بچے ہمارے کل کے ہمارے معمار اور ہمارا مستقبل ہیں جو تعیلم حاصل کرکے اعلیٰ مقام تک پہنچ سکتے ہیں۔سرکٹ ہاوس اوتھل میں مختلف طبقہ فکر کے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔اس موقع پر جام کمال خان کے صاحب زادے شہزادہ جام محمد خان عالیانی، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل لسبیلہ سردار عبدالرشید پھورائی،چیف ٹرائبل سردار غلام فاروق شیخ، سردار رسول بخش برہ، چیرمین میونسپل کمیٹی اوتھل سید سومار شاہ کاظمی، وائس چیرمین وسیم احمد خاصخیلی،سید عبدالحفیظ کاظمی، ڈاکٹر تولا رام لاسی، حاجی عبدالستار جاموٹ، جام گروپ کے رہنما سومار جاموٹ سردار شیر محمد مانڈرہ، حسین علی جاموٹ عبدالرشید جاموٹ ولی محمد جاموٹ و دیگر جام گروپ کے رہنماؤں و کارکنان بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے