تربت واقعےمیں زخمی ہو نے والے مزدوروں کو حکومت بلوچستان کے خصوصی طیارے میں ملتان روانہ کردیا گیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) تربت واقعے میں زخمی ہو نے والے مزدوروں اور لواحقین کو حکومت بلوچستان کے خصوصی طیارے میں ملتان روانہ کردیا گیا۔ حکومت بلو چستان کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب تربت کے علا قے سیٹلائٹ ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے ٹھیکیدار نصیر احمد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں جاں بحق ہو نے والے مزدوروں کی لاشیں کوئٹہ منتقل کی جاررہی ہیں جنہیں آج اتوار کی صبح حکومت بلوچستان کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ملتان بھیجوایا جائے گا جبکہ واقعے میں زخمی ہو نے والے مزدوروں اور لواحقین کو حکومت بلوچستان کے خصوصی طیارے میں ملتان روانہ کردیا گیاہے، ملتان ایئر پورٹ پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر زخمیوں اور لواحقین کو لینے کے لئے پہنچ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حکومت بلو چستان کمشنر ملتان اور پنجاب حکومت سے رابطے میں ہے۔