ڈپٹی کمشنراوستہ محمد محمد حسین کا سول ہسپتال کا اچانک دورہ،مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا

استہ د محمد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد محمد حسین نے سول ہسپتال کا اچانک دورہ کیا مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا دورے کے موقع پر ایم ایس ڈاکٹر عبدالجبار سومرو نے انہیں سول ہسپتال میں طبی سہولیات اور درپیش مشکلات کے متعلق آگاہی فراہم کی ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال کے مختلف شعبوں کا بھی جائزہ لیا ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کا حاضری رجسٹرڈ چیک کیا ڈپٹی کمشنر محمد حسین نے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کو سختی سے ہدایت دیں کہ عوام کو دستیاب وسائل میں رہ کر طبی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے اوستہ محمد کے قریبی علاقوں سے آنے والوں لوگوں کو طبی امداد کے لئے اقدامات کئے جائیں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف اپنی کارگردگی میں بہتری لائیں تاکہ صحت کا شعبہ بہتری کی جانب گامزن ہوسکے۔ڈپٹی کمشنر محمد حسین نے کہا کہ غیر حاضری پر کوئی سمجھوتہ ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا جن ملازمین پر سرکار کی جانب سے ذمہ داری عائد کی گئی ہے اور وہ سرکار سے مراعات حاصل کررہے ہیں ان پر لازم ہے کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داری احسن انداز سے نبھائیں کوتاہی برتنے والوں کو کبھی نہیں بخشا جائے گا ہمیں ملکر کر دکھی انسانیت کی خدمت کے اس تسلسل کو جاری رکھنا ہوگا ہماری محنت سے ہی عوام کی مشکلات اور تکالیف میں کمی واقع ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ تمام محکموں میں عوام کے مفاد میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ہمارا مقصد عوام کے لئے بے لوث خدمت کرنا ہے۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد محمد حسین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ٹاسک فورس کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس اوستہ محمد میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈاکٹر سری چند ڈی ڈی ایچ اوڈاکٹر ممتاز امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر عبدالغفار سولنگی، این سٹاپ آفیسر ڈاکٹر عبدالجبار سومرو سمیت دیگر آفیسران شریک تھے۔اجلاس میں ویکسینیشن کوریج،ہم آہنگی کی سرگرمیوں کو فعال کرنے خسرہ اور NNT کے مشتبہ کیسز ای پی آئی کوریج کو بڑھانے کولڈ چین مینجمنٹ اور غیر فعال EPI مراکز سمیت دیگر مسائل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے