زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے قومی پروگرام پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہیں،نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے قومی پروگرام پر عمل درآمد کے لئے پرعزم ہیں اس سے ہمیں مہنگی اور ناہموار برقی صورتحال سے بتدریج نجات حاصل ہوگی اور تقریباً 1,500 میگاواٹ صلاحیت والے مجوزہ سولر سسٹمز کے ذریعے شمسی توانائی کو استعمال کرتے ہوئے سبز الیکٹرک پاور پیدا کرسکتے ہیں جس کے نتیجے میں ایندھن کے تیل کے درآمدی بل میں 133 ملین لیٹر سالانہ کمی آئیگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں وزیر اعظم قومی پروگرام برائے اصلاح آبپاشی و برقی امور کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ اس قومی پروگرام کے زریعے پروجیکٹ ایریا میں بجلی کی طلب کو 1.7 بلین کلو واٹ فی سال کم کیا جائے گا شمسی توانائی کی وجہ سے آبپاشی کے نظام میں نمایاں بہتری آئے گی جبکہ ماحول دشمن گرین گیسز کے اخراج کو کنٹرول کیا جا سکے گا انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت جو کسان کچے تالابوں اور واٹر کورسز کے زریعے کاشتکاری کرتے ہیں وہ اپنی زرعی پیداوار کو پانچ ایکڑ سے بڑھا کر بیس ایکڑ تک لے جاسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ بارانی علاقوں کے کمانڈ ایریا کی بہتری کے لئے بھی یہ قومی پروگرام موثر ثابت ہوگا اور سولرائزیشن کے زریعے کمانڈ ایریا میں اضافہ ہوگا نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ اربوں روپے کا یہ قومی پروگرام نہایت اہمیت کا حامل ہے اس لیے اس کے اہداف کے حصول کے لیے مستقل مانیٹرنگ کا موثر میکنزم ضروری ہے پروگرام کے نینشل پروجیکٹ کوآرڈینیٹر محمد آصف کاکڑ نے اجلاس میں بتایا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد اس کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جاررہا ہے پروگرام میں موجود منصوبے ایکنیک سے منظور شدہ ہیں ان منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے افسران وقتا فوقتاً سائٹ ایریا کا معائنہ کرتے رہتے ہیں اجلاس میں نگران صوبائی وزیر زراعت آصف الرحمٰن دمڑ، سیکرٹری زراعت سہیل الرحمن بلوچ، ڈی جی زراعت و دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے