خدشہ ہے کہ میرے شوہر کو سیاسی وابستگی تبدیل کرنے پر مجبورکیا جا رہا ہے،اہلیہ فرخ حبیب

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی گمشدگی کے معاملے پر ان کی اہلیہ نے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھ دیا ہے۔

فرخ حبیب کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی بازیابی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کے نام خط میں فرخ حبیب کی گمشدگی کا فوری نوٹس لینے اور جلد از جلد بازیابی یقینی بنانے کی استدعا کی۔خط میں انہوں نے لکھا کہ فرخ حبیب کی بازیابی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں حبسِ بے جا کی درخواست دائر کی گئی،انہوں نے کہاکہ درخواست پر تاحال کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔

فرخ حبیب کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود فرخ حبیب کو کسی بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جارہا۔اہلیہ فرخ حبیب نے خط میں خدشہ ظاہر کیا کہ میرے شوہر کو اپنی سیاسی وابستگی تبدیل کرنے پر مجبورکیا جارہاہے،مزید کہا کہ خدشہ ہے میرے شوہر کو شدید تشدد اور ٹارچر کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے