مسئلہ فلسطین کی اہمیت اور اسکی حمایت ہمارا ایمانی تقاضا ہے،ربعیہ طارق
لاہور(ڈیلی گرین گوادر)مسئلہ فلسطین کی اہمیت اور اسکی حمایت ہمارا ایمانی تقاضا ہے اس وقت جو صورتحال ہے اسمیں حلقہ خواتین بھی اپنے حصے کا کام کررہا ہے ۔پورے پاکستان میں فلسطین سے اظہاریکجہتی کےلیےیکجہتی مارچ کی تیاریاں مکمل کرلی گئ ہیں حلقہ خواتین وسطی پنجاب کی صدر ربعیہ طارق اور صدر لاہور عظمی عمران نے بیان جاری کرتے ہوۓ کہاکہ ،اہل فلسطین ،اہل کشمیر اور جہاں جہاں مسلمان ظلم و جبر کا شکار ہیں انہیں ظلم سے نجات کیلئے تمام اسلامک ممالک اور اقوام متحدہ کو سہیونی طاقتوں سے نجات دلاناہوگی فلسطین مسلمانوں کا قبلہ اول اور امت مسلمہ کی امیدوں کا مرکز ہے -ہر مسلمان کے لیے یہ امر باعث تکلیف ہے کہ انبیاء کی سرزمین عرصہ دراز سے ظالم جابر دشمن کے قبضے میں ہے جس کے ظلم و جبر پر نام نہاد مہذب دنیا نے آنکھیں بند رکھی ہوئی ہیں۔ایسے میں فلسطینیوں کی مزاحمت نے اس اہم مسئلے کو زندگی بخشی ہے- فلسطین سے اظہاریکجہتی اس سلسلے میں حلقہ خواتین فنڈنگ،مظاہرے،ریلیاں،قرارداد،منعقد کررہی ہے آج بروز جمعہ حلقہ خواتین بعد از نماز جمعہ مال روڈ مسجد شہدا فلسطین اظہاریکجہتی مظاہرہ کرے گی جس کی قیادت مرکزی ،صوبائ ،اور حلقہ لاہور کرے گی