کیسکو نے بجلی چوری کے خلاف کارروائی کیلئے ایف سی کی خدمات کی درخواست کردی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کیسکو نے بجلی چوری کے خلاف کاروائی کیلئے ایف سی کی خدمات کی درخواست کردی، چیف ایگزیکٹو کیسکو کی جانب سے سیکرٹری داخلہ بلوچستان کو بیجھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ملکی سطح پر جاری بجلی چوری کے خلاف میگا آپریشن کے دوران بلوچستان کے بی ایریاز میں کاروائی کیلئے پولیس اور لیویز کی نفری کی کمی، کاروائیوں کے دوران کیسکو عملے کو تحفظ فراہم کرنے میں ہچکچاہٹ کے باعث کاروائیوں کے دوران کیسکو کو عملے کی سیکورٹی کیلئے ایف سی تعینات کی جائے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کیسکو عملے کی سیکورٹی کیلئے سینٹرل سرکل، خضدار، لورالائی، سبی، پشین اور مکران سرکل میں ایف سی کی خدمات فراہم کی جائیں۔