کاہنہ،شہباز شریف کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے والوں پر مقدمہ درج

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیراعظم شہباز شریف کی لاہور کابنہ آمد پر ان کی گاڑی روک کر احتجاج کرنے اور انہیں برا بھلا کہنے پر درجنوں افراد پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی کاہنہ آمد پر درجنوں لوگوں نے احتجاج کیا تھا اور ان کی گاڑی کو روک کر انہیں برا بھلا کہا تھا، مظاہرین نے نالے کی تعمیر کا مطالبہ کیا تھا۔

آج پولیس نے تین نامزد افراد سمیت 90 لوگوں پر مقدمہ درج کرلیا، رانا، ناصر افتخار احمد اور مفتی الحفیظ سمیت 90 افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ مقدمہ کار سرکار میں مداخلت ، وردی پھاڑنے سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، مشتعل افراد نے سڑک بلاک کی اور مزاحمت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے