پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل نے جمعہ کوسہ پہر 3 بجے اہم اجلاس طلب کر لیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل نے 21 اکتوبر کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے آج سہ پہر 3بجے اہم اجلاس طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی شیخ جعفر خان مندوخیل نے 21 اکتوبر کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لئے آج بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل سیکرٹری جنرل نسیم الرحمن ملا خیل کی رہائش گاہ ملا خیل ہاؤس میں اہم اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں تمام صوبائی کابینہ و ریسیپشن کمیٹی اور کوئٹہ ڈویژن کے اضلاع کے صدور و سیکرٹری جنرل،کوئٹہ سٹی،تحصیل زرغون سرکل 1، تحصیل چلتن سرکل2، تحصیل سریاب 3اور تحصیل تکتو سرکل 4، موجود کابینہ کے صدور و سیکرٹری جنرل،ضلع کوئٹہ کی مکمل کابینہ،کوئٹہ شہر میں تمام سابقہ و متوقع کونسلران شرکت کریں گے۔ شیخ جعفر خان مندوخیل نے ہدایت کی مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے تمام صوبائی و کوئٹہ ڈویژن کے ونگز یوتھ، ووکلا، لیڈیز اور اقلیت ونگز کے صدور و سیکرٹری جنرل اجلاس میں اپنی حاضری کویقینی بنائیں۔شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالاہے اورآج پھر مشکلات میں گھرے پاکستان کو نوازشریف کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف ایک بار پھر عوام اور ملک کو بچانے وطن واپس آرہے ہیں ملک وقوم سے وعدے نبھانا اور مشکلات سے نکالنا ہی نوازشریف کی روایت ہے۔