پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے،دفتر خارجہ

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، اقوام متحدہ سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے۔

اپنی ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے، حریت جماعتوں پر بھارتی حکومت پابندیاں لگا رہی ہے، کشمیریوں کو مرضی کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے۔ممتاززہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان غزہ میں اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے، غزہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا، اور ان حملوں میں خواتین اور بچے بھی شہید ہوئے، نہتے فلسطینیوں پر زمین تنگ کی جارہی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مشرق وسطی میں امن وقت کی اہم ضرورت ہے، اقوام متحدہ غزہ میں سیز فائر کی بھرپور کوشش کرے، غذائی اشیاء روکنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ چینی صدر کی دعوت پر وزیراعظم انوارالحق کاکڑ چین گئے ہیں، جہاں وہ بی آر ایف کی تقریب سے خطاب کریں گے، اور چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے