مانجھی پور اور گردونواح میں مچھروں کی بہتات اسپرے نہ ہونے سے ملیریا شدت اختیار کر گیا

مانجھی پور (ڈیلی گرین گوادر) مانجھی پور اور گردونواح میں مچھروں کی بہتات اسپرے نہ ہونے سے ملیریا شدت اختیار کر گیا،ملیریا کنٹرول پروگرام کی جانب سے ہر سال ملیریا کی روک تھام کے لئے اسپرے اور مچھردانیاں دی جاتی تھیں تاکہ شہریوں کو مچھروں سے بچایا جاسکے مگر مانجھی پور اور گردونواح کے لوگ اس بار سہولت سے محروم ہیں ملیریا سے بچاؤ اسپرے نہ ھونے کی وجہ سے مہنگائی کی ماری غریب عوام مہنگے ادویات خریدیں یا اپنے بچوں کا پیٹ پالیں ملیریا کی خطرناک بیماری سے مانجھی پور اور گردونواح کے لوگ پریشان ہیں اس صورتحال سے ضلع بھر کے شہروں میں ملیریا بخار کا خطرہ بڑھ گیا ہے اس حوالے سے علاقائی عوام نے وزیر اعلی بلوچستان، ڈپٹی کمشنر صحبت پور اور ڈی ایچ او صحبت پور سے اپیل کی ہے کہ جلد سے جلد فری میڈیکل کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے اور مچھرمار اسپرے کروا کر مچھردانیاں بھی لوگوں کو فراہم کی جائیں تاکہ لوگ ملیریا جیسے مہلک امراض سے بچ سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے