لورالائی، پولیس کی مختلف کاروائیوں میں 2افراد گر فتار پستول اور مسروقہ مو ٹرسائیکلیں بر آمد

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)لورالائی میں پولیس نے مختلف کاروائیوں میں 2افراد کو گر فتار کر کے پستول اور مسروقہ مو ٹرسائیکلیں بر آمد کر لی۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف لورالائی رینج نذیر احمد کرد کے خصوصی احکامات اور ایس ایس پی لورالائی آصف حلیم کی ہدایات پر ایس ڈی پی او کلیم جلالزئی کے زیرنگرانی ایس ایچ او لورالائی عبدالرحمن لونی کی سربراہی میں پولیس تھانہ صادق علی شہید ٹیم لورالائی نے کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ فرد نمبر 146/023 بجرم 381 میں چور عبداللہ ساکن ژوب کو گرفتار کر کے سی ڈی 70موٹرسائیکل برآمد کر لی جبکہ دوسری کاروائی میں مقدمہ فرد نمبر 147/024بجرم 392 میں مطلوب چور برات ولد سیدگل قوم درانی ساکن نگانگہ عبدالحکیم ولد عبدالواحد قوم درانی ساکن نگانگہ لورالائی کوگرفتار قبضے سے مسروقہ موبائل اور ایک پستول برآمدکر لی مزید تفتیش جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے