صوبائی حکومت غیر سرکاری اداروں کے معاونتی پروگرامز اور اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی سے جمعرات کو یہاں بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر طاہر رشید کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی اور بلوچستان میں بی آر ایس پی کے جاری مختلف منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تعلیم اور صحت کے شعبوں سمیت قدرتی آفات میں بی آر ایس پی کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت غیر سرکاری اداروں کے معاونتی پروگرامز اور اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور غیر سرکاری اداروں کو انتظامی سطح پر جہاں بھی حکومتی مدد کی ضرورت پیش آئے گی ہر ممکن تعاون کریں گے۔ بی آر ایس پی کے وفد نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو ادارے کی جانب سے سوئںنیر بھی پیش کیا جبکہ نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی بی آر ایس پی کے ایگزیکٹو آفیسر کو شیلڈ دی۔