بھارتی ریاست بہار ٹرین کو حادثہ، 4 افراد ہلاک، 100 زخمی

بہار(ڈیلی گرین گوادر) بھارتی ریاست بہار میں ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور 100 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نارتھ ایسٹ ایکسپریس ٹرین دہلی میں آنند وہار ٹرمینس ریلوے اسٹیشن سے مسافروں کو لے کر ریاست آسام کیلئے روانہ ہوئی تھی جہاں ریاست بہار میں اسے حادثہ پیش آیا۔ ٹرین بہار کے شہر بکسر میں رگھوناتھ پور ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتری تھی،مسافر ٹرین میں سیکڑوں افراد سوار تھے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔ٹرین کے پٹری سے اترنے کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے لیے متعلقہ اداروں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جب کہ حادثہ کے قریب اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے