کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تمام آپریشن سرکل میں جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائیاں تمام آپریشن سرکل میں جاری ہے اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے کارروائیوں کے دوران صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام علاقوں میں مختلف گھریلواور کمرشل، انڈسٹریل کنکشنز اور میٹروں کو چیک کئے جارہے ہیں اور بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران کیسکونے صوبہ کے تمام علاقوں میں بجلی چوروں کیخلاف قانونی کاروائی کے لیئے اب تک 1327درخواستیں متعلقہ پولیس اسٹیشنوں اور لیویز تھانوں میں دائر کر دی گئیں ہیں۔بجلی چوروں کے خلاف صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام علاقوں میں اب تک 384 ایف آئی آر درج بھی کئے جاچکے ہیں جن میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 66، لورلائی میں 89، خضدار میں 65، سبی میں 97، پشین میں 46 اور مکران میں 21 ایف آئی آر شامل ہیں۔جنکے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ اسی طرح صوبہ کے تمام علاقوں میں مجموعی طورپر اب تک مجموعی طورپر166 بجلی چور بھی گرفتار ہو چکے ہیں۔دریں اثناء ڈٹیکشن کی مدمیں بجلی چوروں کو31لاکھ یونٹ چارج کئیے گئے ہیں جس کی کل قیمت تقریباً 16کروڑ 37لاکھ روپے بنتی ہے جن میں سے اب تک 12کروڑ4لاکھ روپے جرمانہ کی مدمیں بھی وصول کیئے جا چکے ہیں۔علاوہ ازیں صوبہ کے تمام علاقوں میں تقریباً34ہزارنادہندگان سے 784ملین روپے بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں بھی وصول کرلئے گئے ہیں جن میں گھریلو، کمرشل، انڈسٹریل اور دیگر نجی صارفین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔اسکے علاوہ کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈکو بھی فوری طورپر ہٹادیں علاوہ ازیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں درخواست دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے