نیب بلوچستان کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف بلوچستان میں بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کا کردارکے موضوع پر سیمینار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیب بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان میں "بدعنوانی کے خلاف طلباء کا کردار”کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار میں زینب ڈین آف مینجمنٹ اینڈ انفارمیشن سائنسز، فیکلٹی ممبران، سٹاف اور طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ سیمینار کا بنیادی مقصد طلبہ میں بدعنوانی کے خلاف بیداری اور نفرت پیدا کرنا تھا اور اسکے سدباب کے لئے اقدامات کا تعین کرنا تھا۔ڈائریکٹر نیب (بلوچستان) خاور الیاس نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے نیب کے کام اور طریقہ کار پر روشنی ڈالی اور بدعنوانی کے خاتمے میں طلباء کے کردار پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ انفرادی طور پر ہم معاشرے سے اس لعنت کو ختم نہیں کر سکتے، ہمیں بہتر نتائج کے لئے متفقہ طور پر کام کرنا ہو گا ورنہ یہ برائی ہمیں اندر سے تباہ کر دے گی۔ انہوں نے ان موثر طریقوں پر زور دیا جن سے طلباء زیادہ صاف اور شفاف معاشرے کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔سیمینار میں زینب ہیڈ آف مینجمنٹ سائنسز ڈیپارٹمنٹ نے بھی موضوع کی مناسبت کے اعتبار سے اظہار خیال کیا۔ مجموعی طور پر یہ سیمینار طلبہ کے لئے بدعنوانی کے خلاف متحد ہونے کا ایک معلوماتی پلیٹ فارم تھا۔ نوجوان طلباء کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے ڈائریکٹر نیب نے تفصیلاً جوابات دئے۔تقریب کے اختتام پر آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں طلبہ کی ایک کثیر تعدادنے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے