نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کی ملاقات،بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔انہوں نے بلوچستان کے مسائل اور ان کے حل کے لیے نگراں وزیراعظم کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت بلوچستان کے کان کنی کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کیا گیا۔اس موقع پر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بلوچستان کی ترقی کے لیے ترجیحی اقدامات کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔