سوشل میڈیا کے ذریعے عالم دنیا کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کے مسلمان اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں، مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد جنرل سیکریٹری حاجی بشیر احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ 13 اکتوبر کو کوئٹہ کے عوام مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ پھر پور طریقے سے اظہار یکجہتی کریں گے۔ ریلی کی تیاریوں کے سلسلے میں آج سوشل میڈیا ورکرز کا اجلاس زیر صدارت ضلعی ترجمان عبدالغنی شہزاد منعقد ہوگا جس میں جمعیت کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شرکت کرکے ریلی کی تیاریوں کے حوالے سے اہم پیغام دیں گے۔ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر مولانا عبد الرحمن رفیق اور دیگر نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے عالم دنیا کو پیغام دیں گے کہ پاکستان کے مسلمان اسرائیل سے نفرت کرتے ہیں اور فلسطین سے محبت کرتے ہیں،انہوں کہا عصر قدیم سے لے کر عصر جدید تک یہ وطیرہ رہا ہے کہ کوئی شخص اپنا پیغام دوسرے لوگوں تک پہنچانے کے لیے جس وسیلے کو بروے کار لاتا ہے وہ ہے ذرائع ابلاغ۔ ذرائع ابلاغ کے میدان میں جہاں تک پرنٹ میڈیا، الیکٹرانک میڈیا اور ڈیجیٹل میڈیا اپنا رول ادا کررہا ہے، تو وہی پر آج جدیدیت کے اس دور میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی مؤثر آلے کی حیثیت اختیار کرچکی ہے۔ چونکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہرعام و خاص فرد اپنا مؤقف دوسروں تک بآسانی پہنچا سکتا ہے، اس لیے اس نے غیر معمولی اہمیت حاصل کی ہے۔سوشل میڈیا کی اس اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے ذمہ داران نے سوشل میڈیا کے بارے میں آگاہی وشعور اجاگر کرنے، اس کو مزید فائدہ مند اور مؤثر بنانے کے لیے آج تین بجے ضلعی سیکرٹریٹ میں سوشل میڈیا ورکرز اجلاس طلب کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے