خیرپور،مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

خیرپور (ڈیلی گرین گوادر) ببرلوئی بائی پاس پر مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے۔ وزیراعلیٰ نے حکام کو حادثے میں جاں بحق افراد کے خاندانوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق خیرپور میں ببرلوئی بائی پاس فرحان شاہ پمپ کے قریب مسافر وین اور کار میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے اور کئی افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو سکھر اور خیرپور سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جاں بحق افراد کی تاحال شناخت نہیں ہوپائی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بدقسمت مسافر وین سکھر سے خیرپور جا رہی تھی۔

دریں اثنا نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے خیرپور کے قریب قومی شاہراہ پرحادثے کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق جسٹس (ر) مقبول باقر نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہارکیا ہے اور حکام کو ہدایت کی ہے کہ جو مسافر حادثے میں شہید ہوئے ہیں اُن کی فیملیز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ترجمان کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے موٹر وے پولیس کو قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کو ضابطے میں لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے