الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو3 روز میں نگران صوبائی حکومت کے تمام سیکرٹریز کا تبادلہ کرنے کے لئے خط لکھ دیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری بلوچستان کو تین روز میں نگران صوبائی حکومت کے جانب سے تبدیل کیے جانے والے سیکرٹریز کے علاوہ تمام سیکرٹریز کا تبادلہ کرنے کے لئے خط لکھ دیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان عمر حامد خان کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری کی ملاقات کے دوران غیر جانبدار اور غیر سیاسی افسران کی تقرریوں اور تبادلوں پر بات کی گئی تھی اس حوالے سے صوبائی سیکرٹریز کے تبادلے بھی کئے جانے تھے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 18اگست کے بعد جن تقرریوں اور تبالوں پر الیکشن کمیشن کی رضامندی حاصل کرلی گئی ہے ان پر فوری طور پر عملدآمد کیا جائے اس حوالے سے جن سیکرٹریز کے تاحال تبادلے نہیں کئے گئے انہیں تبدیل کیاجائے اور اس پر عملدآمدکی رپورٹ تین روز میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھیجی جائے