کسان ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی

نصیرآ باد(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے کہا ہے کہ کسان ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں کسانوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے تدارک کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ کسان درپیش مسائل سے بالا طاق رہ کر صحیح معنوں میں کاشتکاری کرکے ملک و صوبے کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں آج کے اس جدید دور میں زراعت کے فروغ کے لئے مشنری کی اہمیت و افادیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا محکمہ ذرعی انجینئرنگ کسانوں کے مفاد میں بہتر اقدامات کو یقینی بنا رہا ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ ذرعی انجینئرنگ نصیرآباد کی جانب سے کاشتکاروں میں حکومتی سبسڈی کے تحت ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ذرعی انجینئر نصیرآباد عمران حیدر ترین اسسٹنٹ انجینئر قمر الدین زہری تحصیلدار مجیب الرحمن ساتکزئی زمیندار کسان اتحاد کے ضلعی صدر دین محمد گرانی سینئر نائب صدر رانا خان مغیری پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو سمیت دیگر زمیندار موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی کی نگرانی میں صاف و شفاف طریقے سے زمینداروں کی موجودگی میں قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہوا۔اس موقع پر ذرعی انجینئر نصیرآباد عمران حیدر ترین نے بتایا کہ تین میسی ٹریکٹر کی قر اندازی کے لئے ہمیں 103 درخواستیں موصول ہوئیں جس میں سے چار درخواستیں مسترد کی گئیں باقی 99 امیدواروں کے درمیان قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہوا حکومتی سبسڈی کے تحت ٹریکٹر کی نصف قیمت زمیندار ادا کرے گا جن ناموں کو قرعہ اندازی میں شامل کیا گیا ان کا تمام بینکوں سے ریکارڈ بھی چیک کروایا گیا تاکہ وہ کسی بینک کے مقروض نہ ہوں آج کی اس قر اندازی میں شامل نام سابقہ قرعہ اندازی میں شامل نہیں کئے گئے واضح رہے کہ آج کی قرعہ اندازی میں تین خوشنصیب زمینداروں کے نام درج ذیل ہیں 1عارف رسول ولد عبدالرسول 2 نیاز محمد ولد سمندر خان اور 3 احمد نواز ولد نہال الدین ہیں جنہیں ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے اس کے علاوہ ویٹنگ کیلئے بھی تین امیدواروں کے نام قرعہ اندازی میں نکالے گئے جنہیں آئندہ حکومتی سبسڈی کے تحت ٹریکٹر فراہم کئے جائیں گے جن میں غلام حسین ولد منظور حسین قلندر بخش ولد فقیر محمد اور محمد عمر ولد منگھے خان شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے