پی ٹی آئی قانونی جماعت ہے جو لوگ ٹھیک ہیں وہ قانون کے دائرے میں رہ کر الیکشن لڑیں گے،نگراں وزیراعظم

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی کی حمایت کریں گے اور نہ ہی کسی کیلیے ادارہ جاتی مداخلت ہوگی، پی ٹی آئی کے جو لوگ ٹھیک ہیں وہ قانونی دائرے میں رہ کر الیکشن لڑیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس پونے تین ماہ رہ گئے ہیں،ہم صرف الیکشن کرانے آئے ہیں، میری گفتگو پر مسلسل باتیں کی جاتی ہیں، مجھے وضاحتیں دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قانونی جماعت ہے جو لوگ ٹھیک ہیں وہ قانون کے دائرے میں رہ کر الیکشن لڑیں گے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں کوئی مغل بادشاہ ہوں جو کہوں کوئی لڑے گا یا نہیں، ہم کسی کو فیور دیں گے نہ ہی کسی کیلئے ادارہ جاتی مداخلت ہوگی۔

غیر قانونی مہاجرین کے حوالے سے انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ صرف ان افغان مہاجرین کو نکال رہے ہیں جو رجسٹرڈ نہیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے