فلسطین کے مجاہدین کی جانب سے اسرائیل پر اپنے دفاع میں حملے کی بھرپورحمایت کرتے ہیں،سردار یعقوب ناصر
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی نائب صدر سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب ناصر نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطین کے مجاہدین کی جانب سے اسرائیل پر اپنے دفاع میں حملے کی بھرپور حمایت کرتا ہے اسرائیل قابض ملک ہے اور مسجد اقصی سمیت دیگر مقدس مقامات کی بے حرمتی کر رہا ہے جسکو کوئی مسلمان برداشت نہیں کرسکتا انہوں نے کہا کہ غزہ پٹی میں اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے دو سوسے زائد فلسطینی شہید اورایک ہزار زخمی ہوئے ہم اس حملے کی شدید مزمت کرتے ہیں امریکہ نے ایک بار پھر اسرائیل کی حمایت کرکے مسلم دشمنی کا مظاہرہ کیا جسکا اقوام متحدہ فوری نوٹس لے انہوں نے افغانستان کے شہر ہرات میں زلزلے کے نتیجے میں دو ہزار شہادتوں پر بھی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلدصحتیابی کی دعا کی انہوں نے کہا کہ پاکستانی اس مشکل میں افغانستان کی ہر ممکن مدد کریگی انہوں نے کہا کہ حکومت کا یکم نومبر تک افغان کڈوال کی ملک بدری کو جلد بازی قراردیتا ہوں چالیس سال مہمان نوازی کے بعد انھیں بزور طاقت ملک سے نکالناظہار ناانصافی اور ہمارے اسلامیو قبائلی روایات کے بھی خلاف ہے افغانوں کے تین نسل ملک میں پیدا اور جوان ہوئے ویہاں تعلیم اور کاروبار کر رہے ہیں اس ایشو پر ملک کے تمام سیاسی جماعتوں کی گول میز کانفرنس بلائے جا ئے اور ا س میں کوئی ٹھوس بنیادوں پر پالیسی بنائی جائے نگراں حکومت صرف الیکشن کرانے پر توجہ دے وہ منتخب پارلیمنٹ کے کام نہ کر ے انہوں نے کہا کہ پاکستانی اور افغانستان دو مسلم اور ہمسایہ برادر ممالک ہیں دونوں ممالک میں تلخی نئے تنا زاعات جنم لے سکتے ہیں انہوں کہا کہ پاکستانی اپنے معاشی اور سیاسی مسائل میں گرا ہوا ہے ہمیں اپنے اندرونی مسائل حکل کرنے پر بھرپور توجہ دینی چاہیے نئے مسائل پیدا کرنے سے ہمیں دور رہنا چاہیے پاکستان فلسطین کشمیر اور افغانستان کے دیرینہ مسائل پر انکی ہر محاز پرسفارتی اوراخلاقی مدد کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔