صوبے میں تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے روز اول سے ہماری کوششیں جاری ہے، نگران صوبائی وزیر تعلیم
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ سے یونیسیف پاکستان کے نماہندہ عبداللہ فادل نے اپنے وفد کے ہمراہ ان کے آفس میں ملاقات کی،ملاقات میں یونیسیف پاکستان کی جانب سے نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ کو صوبے میں تعلیم کے شعبے میں جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے مسائل پر ہماری گہری نظر ہے صوبے میں تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے روز اول سے ہماری کوششیں جاری ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے یونیسیف کی کاوشیں قابل ذکر ہیں صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں صوبائی حکومت اور یونیسیف کے باہمی اشتراک سے تعلیم کے مساہل کے حل کرنے میں خاطر خواہ مدد ملی ہے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں 4000 سکول ایسے ہیں کہ جن میں واش روم کی سہولت میسر نہیں ان میں گرلز سکول کی تعداد انتہائی زیادہ ہیں اسی طرح 6700 سکول ایسے ہیں کہ جن میں صرف ایک استاد تعینات ہے جسکے منفی اثرات صوبے کی تعلیم پر تشویش ناک حد تک پڑ رہا ہے نگران صوبائی وزیر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر قادر بلوچ نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے شعبے میں یونیسیف ایک اہم ڈونر ایجنٹ ہے جسکی مدد سے صوبے میں تعلیم کے شعبے میں بہت کام ہو رہا ہے صوبے میں تعلیم کے شعبے میں یونیسیف اس وقت 2400 سکولز کی دیکھ بھال کررہی ہے محکمہ تعلیم اور یونیسیف میں مذید بہتر کوارڈینیشن ہونے کے بعد ان سکولوں کی تعداد 3600 تک لائی جاسکتی ہے اس موقع پر یونیسیف پاکستان کے نماہندہ عبداللہ فادل نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کے شعبے میں یونیسیف کی جانب سے کاوشیں مزید بہتر اور اس میں تیزی لانے کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جاہیں گے۔