جھل مگسی، مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا
جھل مگسی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع جھل مگسی کے علاقے گنداواہ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا جبکہ تین بچے زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ وزضلع جھل مگسی کے صدرمقام گنداواہ محلہ بپپڑ میں نامعلوم مسلحہ افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کیا جس کے نتیجہ میں عبدالکریم اور اسکی بیوی جاں بحق تین بچے شدید زخمی دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق جھل مگسی کے صدر مقام گنداواہ محلہ بپپڑ میں رات 2 بجے کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کیا جس کے نتیجے میں ایک شخص عبدالکریم لاشاری اور انکی بیوی جاں بحق ہو گئیں اور تین بچے فرمان سلیمان اور لاشار خان زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے واقعہ کے بعد گنداواہ پولیس موقع پر پہنچ گئی لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ ملزمان کی تلاش پولیس نے شروع کردی واقعے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔