بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائی پیرکوبھی جاری، قصائیوں کو10 دن کے اندر اندر ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کاروائی پیر کوبھی جاری رہی ناقص گوشت فروخت کرنے والے قصائیوں کو دس دن کا الٹی میٹم دے دیا گیا قصائیوں کو دس دن کے اندر اندر ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی محکمہ فوڈ بلوچستان کی جانب سے قصائیوں کے دکان کے فرنٹ پر شیشوں کی تنصیب کی ہدایت بھی کی گئی اسی طرح قصائیوں کو دکانوں کے اند ر گوشت رکھنے کی بھی ہدایت کی گئی تاکہ شہریوں کو تازہ گوشت کی فروخت اور کٹنگ اوزار صاف ستھرے اور جراسیم سے پاک رکھنے کی ہدایت کی گئی محکمہ فوڈ کے ڈائرکٹر جنرل بلوچستان محمد نعیم بازئی کے مطابق عوام گوشت ہمیشہ مستند اور قابل اعتبار قصائی اور صاف ستھری دکانوں سے خریدے قصائی سے سٹور شدہ یا پہلے سے تیار گوشت ہر گز نہ خریدے۔