بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی،2 کروڑروپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 43لاکھ روپے وصول
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے کاروائیاں جاری ہے اور اس سلسلے میں کیسکو کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت سے پیرکے روزبھی بڑے پیمانے پر کارروائی کی گئی اور مغربی بائی پاس پر سرویلنس ٹیم نے چھاپہ کے دوران ڈائریکٹ بجلی استعمال کرنے والے واٹر سپلائی اسکیم کے 3ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ بلوچستان یونیورسٹی میں 12شنٹ میٹرز اُتاردئیے نیز ڈٹیکشن کی مدمیں 5لاکھ 61ہزارروپے وصول کئے گئے،اسی طرح سرویلنس کی ٹیم نے نائٹ چیکنگ کے دورا ن سورج گنج بازارمیں سوک سینٹر پلازہ میں ایک بورنگ جوکہ غیر قانونی طورپر ڈائریکٹ بجلی استعمال کررہے تھے اُن کے کنکشن منقطع کردئیے جن کے خلاف مزید قانونی کاروائی جاری ہے۔ اس کے علاوہ نواں کلی، مری آباد، جناح روڈ،گرین ٹاون، کاسی روڈ،سیٹلائٹ ٹاون,سمنگلی روڈ، اے ون سٹی اور ہزارگنجی کے علاقوں سے 74 شنٹ کئے گئے میٹرزاُتاردئیے جن پر ڈٹیکشن کی مدمیں جرمانے چارج کئے گئے نیز کارروائی کے دوران کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں نادہندگان 96کنکشنز منقطع کردئیے جن میں گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین شامل ہیں نیز کارروائی میں بقایاجات کی مد میں مجموعی طورپر44لاکھ روپے کی ریکوری بھی عمل میں لائی گئی۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل کے علاقوں میں کارروائی کے دوران ڈیرہ مرادجمالی سے نادہندگان کے 4ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ اوستہ محمدمیں 4بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس تھانہ میں درخواست جمع کرادی گئیں۔ اس دوران سبی سرکل کے مختلف علاقوں سے 64نادہندگان کے کنکشن بلوں کی عدم ادائیگی پر مقطع کردئیے گئے جبکہ نادہندگان سے 29لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی نیز جرمانہ کی مدمیں 4لاکھ 80ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔ علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل کے علاقوں میں کارروائی کے دوران لورالائی سٹی، ژوب، زیارت،بارکھان، کوہلوسے77 نادہندگان کے کنکشنزمنقطع اُتاردیئے گئے جبکہ چمالنگ سے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ، نیز اس دوران مختلف علاقوں سے ریکوری کی مدمیں نادہندگان سے41لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشین کی مدمیں 4لاکھ 40ہزارروپے وصول کیئے گئے۔اسی طرح کیسکوپشین سرکل کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 69گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے جبکہ چمن، پشین اور یاروسے نادہندگان کے 5ٹرانسفارمرزعدم ادائیگی پر اُتاردئیے گئے اسکے علاوہ پشین اور چمن سے 7بجلی چوروں کو گرفتاربھی کرلئے گئے نیز کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں 35لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ 80ہزارروپے وصول کرلے گئے۔ دریں اثناء خضدارسرکل کے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے119کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے اورناہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 26لاکھ روپے وصول کئے گئے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 6لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔اسکے علاوہ کیسکومکران سرکل کے مختلف علاقوں میں بھی نادہندگان کے خلاف کارروائی کے دوران بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر48نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع جبکہ بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے10لاکھ روپے وصول کیئے گئے۔اس کے علاوہ تربت کے علاقہ سے ایک نادہندہ ٹرانسفارمربھی عدم ادائیگی پر اُتار دئیے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہیں۔ لہٰذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام صارفین بالخصوص زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈ بھی فوری طورپر ہٹادیں اورایسے کنکشنزکو ریگولرائز کروانے کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں نئے کنکشن کے حصول کیلئے درخواست دیں۔