افغانستان زلزلہ متاثرین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، میر علی حسن زہری

حب (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و ضلع حب کے صدر میر علی حسن زہری نے گزشتہ روز افغانستان میں آنے والے زلزلے سے 2 ہزار سے زائد ہلاکتوں، زخمیوں اور ہزاروں گھروں اور عمارات کے منہدم ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے اخباری بیان میں افغانستان میں آنے والے اندوہناک زلزلے کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں افغان زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان برادر ملک ہیں اورہمارے دکھ اور خوشیاں بھی سانجھی ہیں۔ پاکستان اور افغانستان نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ دیا ہے اور اب بھی اس مشکل وقت میں افغان بہن بھائیوں کو اکیلا نہیں چھوڑا جائے گا۔ میر علی حسن زہری نے کہا کہ پاکستانی عوام دکھ کی ا س گھڑی میں اپنے افغان بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کی جلد بحالی کے لئے دعاگو ہیں۔انہوں نے اندوہناک زلزلہ کے نتیجے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہلاک شدگان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد از جلد شفائے کاملہ و عاجلہ کے ساتھ ساتھ لواحقین کو یہ بڑا دکھ صبر و ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے