یہاں کی سیا سی پارٹیوں سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں، ہمارا مقابلہ با اختیار قوتوں سے ہے، مو سیٰ بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کلی بڑو سر یاب میں گرینڈ شمولیتی جلسہ پارٹی کے سینئر رہنماء ملک نصیر احمد گر گناڑی کی رہائشگا ہ پر منعقدہوا۔ اس موقع پر قبائلی رہنماء ٹکری مولا بخش گر گناڑی نے اپنی برادری کے ساتھ علا قے کے دیگر نواجونان نے بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا،جلسے سے پارٹی کے مرکزی لیبر سیکر ٹری موسیٰ بلوچ، سینٹرل ایگز یگزیکٹیو کمیٹی کے ممبر و ضلعی صدر غلام نبی مری، نائب صدر طاہر شاہوانی ایڈو کیٹ، ڈپٹی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، انسانی حقوق کے سیکر ٹری پرنس رزاق بلوچ، سابق ضلعی صدر میر غلام رسول مینگل، مرکزی سوشل میڈیا کمیٹی کے ممبر اسد سفیر شاہوانی، رضا جان شاہیزئی، محمد دین گشکو ری، ملک نصیر احمد گر گناڑی اور ٹکری مولا بخش گر گناڑی نے خطاب کر تے ہوئے پارٹی میں نئے شامل ہونے والے قبائلی رہنماء اور علا قے کے درجنوں نوجوانوں کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے پر مبارکباد پیش کر تے ہوئے کہا ہے کہ بی این پی بلو چستان کوئٹہ سر یاب اور کلی بڑو کے سب سے مضبوط سیا سی مورچہ ہے جنہوں نے اس سیا سی مورچے میں ہر مشکل کھٹن ادوار میں اپنے لوگوں کو نا انصافیوں ظلم وجبر کے سامنے تن و تنہا نہیں چھوڑا اور اپنے عوام کے ساتھ رہ کر ہر قسم کی زیاد تیوں کے لئے مو ثر اندا زمیں آواز بلند کر تے ہوئے سیا سی قومی جمہوری جدوجہد کی طرف راغب متحد و منظم کر نے میں اہم کردار ادا کیا یہی وجہ ہے کہ بہت سے نا م نہام مڈل کلاس موقع پرست مفاد پرست ٹولے اور وفاق کے نام پر لوگوں کو جمہوریت کے نام پر دھوکہ دینے والے ان ذہنی کیفیت اور پریشانی کے صدمے سے تو چار ہیں کہ انہوں نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں یہاں کے عوام کی فلاح وبہود، تر قی اور خوشحال کے لئے کچھ نہیں کیا جو بی این پی نے سر دار اختر جان مینگل کی قیادت میں گزشتہ پانچ سالوں کے دوران اپوزیشن میں رہ کر بلوچ قوم اور بلو چستانی عوام کے سیاسی معاشی، معاشرتی مسائل کو جس انداز میں اجاگر کیا جس کے نتیجے میں یہاں کے عوام آئے روز جوق درجوق پارٹی میں شمولیت اختیا ر کر کے یہ ثابت کر رہے ہیں کہ بی این پی کا اصولی موقف بیانیہ جدو جہد اور قربانیاں دیگر پارٹیوں سے بلکل مختلف ہے۔ مقرین نے کہا ہے کہ ہم یہ واضح طورپر بتانا چاہتے ہیں کہ دیگر جماعتیں صرف اور صرف الیکشن جب سر پر آتے ہیں تو وہ سرگرم عمل رہتے ہیں جبکہ مشکل اور کھٹن حالات میں بلو چ قوم اور بلو چستان کے کیس کی دفاع بی این پی کر تی ہے۔ مقررین نے کہا کہ یہاں کی سیا سی پارٹیوں سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں بلکہ ہمارا مقابلہ ان با اختیار قوتوں سے ہے جو کچھ 74سالوں سے بلو چستان کے وسائل کی لوٹ کسوٹ کی توسیع پسندانہ بد ترین استحصال کی پالسیوں پر گامزن ہے،وڈھ کا مسئلہ بلو چستان کے جملہ قومی سیا سی حقوق کی جدو جہد سے جڑا ہوا ہے جن میں بلو چوں کی جبری گمشدیوں سے لیکر ماروائے آئین و قانون سیا سی کارکنوں اور بے گناہ لوگوں کے قتل و غارت گیری، ٹارگٹ کلنگ،بلو چستان کے جملہ وسائل کا اختیار بلو چستانیوں کے پاس ہو نا، مذہبی منافرت، فر قہ واریت، بنیا د پرستی، اغواء برائے تاوان، ریا ستی سر پر ستی میں مسلح جہتوں کے خاتمے پر مبنی ہے۔ مقررین نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ سر یاب میں بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ اور گیس پریشر میں کمی نے لوگوں کا جینا محال کر رکھا ہے، اس ظلم و زیا دتی پر خاموش اختیارنہیں کریں گے کیسکو واپڈا عملہ شہریوں کی تذلیل اور انکے عزت نفس کو مجروح کر نے کی پا لیسوں سے باز آجائے ورنہ پارٹی سخت سیا سی جمہوری انداز میں تحریک کو وسعت دیکر واپڈ اور گیس ذمہ داران کے ہیڈ آفس کے سامنے احتجاج کریں گے۔مقررین نے گزشتہ دنوں دشت کے علا قے میں نہتے بے گناہ رکشہ ڈرائیور شیر زمان گرگناڑی کے بہمانہ قتل کی مذمت کر تے ہوئے انتظامیہ اور حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ رکشہ ڈرائیور کے قاتلوں کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے اس موقع پر علا قے کے نوجوان با بل ذیب سلامانی، فیض اللہ گر گناڑی، مہرا اللہ مینگل، غلام مصطفی گر گناڑی، حکمت اللہ رئیسانی، ماما صدیق لانگو، محمد حوران مری، بلال لانگو، نیک محمد مری، مقصودقلندرانی، بابل قلندرانی، امیر بخش سمالانی، سراج سمالانی، حیدر گر گناڑی، شوکت رئیسانی، خلیل بنگلزئی، مہر اللہ بلوچ، بشیر احمد سائیں گر گناڑی، عبد السلام رئیسانی، شاہ زیب بنگلزئی، قاسم سمالانی غا زی خان گر گناڑی اور دیگر نے شمولیت اختیار کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے