ہم اور ہمارے اکابرین غدار نہیں بلکہ ملک کے وفا دار ہیں،محمود خان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ہم اور ہمارے اکابرین غدار نہیں بلکہ ملک کے وفا دار ہیں، ہم صرف غیر جمہوری اور کرپٹ لوگوں کے خلاف ہیں، ہمیں ملک عزیز ہے لیکن برابر کا شہری تسلیم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سربراہ پشتونخواملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا کہ افغانستان اور پاکستان کے درمیان بھائی چارے کی فضا کاقیام ضروری ہے،چین، افغانستان اور پاکستان کو بیٹھا کر گلے شکوے دور کرسکتا ہے،کیونکہ چین پاکستان کا دوست ہے اور افغانستان کی تعمیر میں شریک ہے۔انہوں نے کہا کہ بارڈر ٹریڈ سے صوبے کے عوام کا روز گار وابستہ ہے،بارڈر ٹریڈ کرنے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں، جو جرائم پیشہ افراد ہیں انہیں ضرور پکڑا جائے،،انہوں نے کہا کہ اس ملک سے کس کس نے چینی سمگل کی ان کے نام ہمارے اداروں کے پاس ہیں،ان سے پیسے واپس لے لئے جائیں تو ملک خوش حال ہوجائے گا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ڈکٹیٹر ز کے دور حکومت کو کلین چٹ دینا ہمیں قابل قبول نہیں مارشل لا دور میں گولیاں کھانے والوں کو شہدا جمہوریت قرار دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے