پنجگور، دھماکے سے زمین بوس ہونے والے مکان پولیس کی نگرانی میں کلیئر
پنجگور (ڈیلی گرین گوادر)پنجگور کے علا قے کہن زنگی میں گزشتہ شب دھماکے سے زمین بوس ہونے والے مکان کو پولیس کی نگرانی میں کلیئر کردیا گیا مکان کے ملبے سے ایک نعش اور بڑے پیمانے پر دھماکہ خیز مواد بر آمدکر لیا۔پولیس کے مطابق مکان کے ملبے سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد ریکور ہوگئی ہے جن میں ہینڈگرینڈ، فیوز ایک عدد نائن ایم ایم پستول اور دیگردھماکہ خیز باردوی مواد شامل ہیں دھماکے سے جان بحق شخص جو دھماکے کے وقت کمرے میں موجود تھا اس کی باڈی مکمل طور پر ڈیمج ہوچکی ہے پولیس نے نعش کو جائے وقوع سے ریکور کرکے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا ہے اور جائے وقوع سے شواہد اکھٹے کرنے کے بعد مذید تحقیقات شروع کردی ہے جائے وقوع سے جو باردوی مواد برآمد ہوئے ہیں ان میں ایک آئی ڈی چار سے پانچ کلو گرام تیارشدہ،دو ہینڈ گرینڈ، دوڈیٹونیٹر، بمائے کلچ، 4 تھیلا پلاسٹکوں میں پیک شدہ باردو، ایک کلو پریماکارڈ باردو،دو ریموٹ کنٹرولر ایک ڈیواس ریموٹ کنٹرولر،ایک ڈی وائز ایک کمپیوٹر ایک نائن ایم ایم پستول 3 عدد میگزین 25 عدد راونڈز 9mm ایک موبائل ٹچ دو موبائل پاور بنک شامل ہیں۔