پسنی،بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے2ملزمان کو گرفتار

گوادر (ڈیلی گرین گوادر)پسنی کی پولیس نے بچے کے ساتھ بدفعلی کی کوشش کرنے والے دوملزمان کو گرفتار کرلیا،منشیات فروش عبید پوٹا کو بھی دھرلیا گیا تفصیلات کے مطابق پسنی پولیس نے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف ڈنڈا اٹھالیا۔ایس ایس پی گوادر کیپٹن ریٹائرڈ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل پسنی زاہد حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او پسنی طلال جان گچکی نے منشیات فروش اور جرائم پیشہ افراد کا گھیرا تنگ کردینا شروع کردیا۔پسنی پولیس کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پسنی پولیس نے عبید عرف پوٹا نامی شخص کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 300 گرام کرسٹل برآمد کرلیا جبکہ عمران عرف بجو اور شہزاد عزیز نامی شخص کو بھی گرفتار کرلیا گیاواضح رہے کہ دونوں ملزمان نے ایک بچے کیساتھ بدفعلی کرنے کی کوشش کی تھی پسنی پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے