غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف اپنی آزادی کیلئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے، مریم نواز

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر و سینیئر نائب صدر مریم نواز نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ہے اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ غاصب اسرائیلی فوج کے خلاف اپنی آزادی کیلئے لڑنا فلسطینیوں کا حق ہے اور ظالم و غاصب کے خلاف مظلوم کا ساتھ دینا ہی انصاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانے والی غاصب فوج موجودہ حالات کی ذمہ دار ہے، بھارت اور اسرائیل نسل کشی اور ریاستی دہشت گردی کے مجرم ہیں انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے تنازع کے پرامن اور منصفانہ حل کیلئے عملی کردار ادا کریں، امت مسلمہ کی دعا ہے مقبوضہ کشمیر اور فلسطین غاصبانہ قبضے سے آزاد ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے