خضدار کسٹمز کی مختلف کاروائیوں میں 3کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کسٹمز نے مختلف کاروائیوں میں 3کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ بر آمد کر لی۔ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق خضدار کسٹم نے کوئٹہ کراچی روٹ پر واقع سوراب اور کورکھیڑا چیک پوسٹوں پر ایک ہی رات میں دو مختلف کاروائیوں کے دوران 3 کروڑ روپے مالیت کی 6 ہزار کلو گرام چھالیہ برآمدکر کے قبضے میں لے لی۔ ترجمان کے مطابق چھالیہ کرومائٹ کے پتھر لدے ہوئے دس ویلرز کنٹینر اورمسافر کوچ میں اسمگلنگ کی جا رہی تھی مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے