افغانستان میں زلزلہ، اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی ،9 ہزار سے زائد افراد زخمی

کابل: مغربی افغانستان میں زلزلے نے بڑی تباہی مچا دی، اموات کی تعداد 2000 سے تجاوز کر گئی جبکہ 9 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئی ترجمان طالبان کے مطابق مغربی افغانستان میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہزار 53 ہوگئی، زلزلے کے باعث 9 ہزار افراد زخمی ہوئے۔

افغان محکمہ صحت ڈاکٹر دانش کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں، اب تک مختلف ہسپتالوں میں 200 سے زائد جاں بحق افراد کو لایا گیا۔ہفتے کو آنے والے 6.3 کی شدت کے زلزلے کے بعد 8 زبردست آفٹر شاکس نے صوبائی دارالحکومت ہرات کے شمال مغرب میں 30 کلومیٹر (19 میل) کے فاصلے پر واقع علاقوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، زلزلے سے بڑی تعداد میں دیہی مکانات منہدم ہوئے اور خوف زدہ شہریوں نے رات سڑکوں پر گزاری۔

زلزلے کا مرکز خطے کے سب سے بڑے شہر ہرات کے قریب تھا، امریکی جیولوجیکل سروے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے کا مرکز صوبہ پکتیا اور زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔غیر ملکی میڈیا نے بتایا کہ ہرات کے قریب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ، ہرات میں زلزلے کے بعد 5.6 شدت کے آفٹر شاکس بھی آئے، افغانستان کے علاوہ زلزلے کے جھٹکے ایران اور ترکمانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں 5.9 شدت کے زلزلے کے بعد ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور ہزار افراد بے گھر ہو گئے تھے، افغانستان میں تقریباً ایک چوتھائی صدی میں یہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز زلزلہ تھا، جو غریب صوبے پکتیکا میں آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے