چاہتے ہیں جلد ایکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں،بلاول بھٹو

جیکب آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے، چاہتے ہیں جلد ایکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں۔

جیکب آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو زمینوں کے مالکانہ حقوق دے رہے ہیں، سیلاب متاثرین کو پکے گھر ملیں گے، سیلاب متاثرین کے لیے اپنی زمین اور اپنا مکان پروگرام شروع کیا ہے، ذوالفقار علی بھٹو کا روٹی، کپڑا، مکان کا وعدہ پورا کررہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی سے پاکستان بری طرح متاثر ہوا، انفرا اسٹرکچر اور زراعت میں سرمایہ کاری کریں گے، سیلاب سے جنوبی پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا بھی متاثر ہوا۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے علاوہ دیگر علاقوں کے لیے بھی منصوبے لائیں گے، دیگر صوبوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا۔

انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی الیکشن کے لیے ہر وقت تیار رہتی ہے، چاہتے ہیں جلد ایکشن ہوں تاکہ عوام کی خدمت کرسکیں۔بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ فلسطینی عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں، جب وزیرخارجہ تھا، فلسطین کے لیے آواز اٹھائی۔اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جیکب آباد پہنچے، جہاں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے