نگران حکومت کا ٹاسک صاف و شفاف الیکشن منعقد کراناہے، ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی

لورالائی(ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی دو روزہ دورے پر گزشتہ روز لورالائی پہنچے علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں صوبائی وزیر کا پرجوش استقبال کیا اور انہیں جلوس کی شکل میں شہر تک پہنچایا۔نگران صوبائی وزیر ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں برگیڈیئر فرنٹیئر کور عبدالرزاق نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی سجاد اسلم،ایس ایس پی آ صف حلیم،ہرنسپل بی آ ر سی ڈاکٹر عبدالصمد،پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر محمد سلیم موسیٰ خیل،ڈی ایچ او ڈاکٹر ملک امان کدیزء،ایم ایس ڈاکٹر احمد علی،سپرنٹنڈنگ انجینئر کیسکو سید عبداللہ شاہ و دیگر بھی شریک ہوئے۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر امیر محمد خان جوگیزئی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت کا ٹاسک صاف و شفاف الیکشن منعقد کراناہے تاہم جب تک ہوں گے عوامی مسائل پر بھی خصوصی توجہ دیں گے ایک ماہ کے کم عرصہ میں موجودہ حکومت نے بھر پور کام کئے ہیں جس میں صحت کارڈ کا اجراء کیا ہے جس میں ہمارا بجٹ دوسرے صوبوں سے زیادہ ہے فی مریض 12 لاکھ تک خرچ کرسکتا ہے جو کہ رواں ما ہ کے آ خر تک کام شروع کر یں گے اس میں سفارش کلچر کا خاتمہ کیا ہے اور ہر وہ شخص جس کے پاس قومی شناختی کارڈ ہو گا وہ اس کا اہل ہے اور اس کا شناختی کارڈ ہی صحت کا رڈ ہے جس پر وہ ملک کے 1200 ہسپتالوں میں علاج کراسکے گا اور جو ڈاکٹر سرکاری ہسپتال میں کسی مریض کا آپریشن کرے گا اس کو 30 فیصد معاوضہ بھی دیا جائے گا جس سے یہاں کے ہسپتال بھی فعال ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ موجود ہ حکومت نے پنشنرز کے تین سالہ 10 فیصد بقایاجات جاری کئے اور لواحقین کو ٹہ پر عمل درآمد کیا ہے صرف محکمہ صحت میں 600 لواحقین تعینات کئے ہیں جو ان یتیموں اور بیواؤں کا حق تھا۔صوبائی وزیر نیکہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی مد میں کروڑوں بجٹ ملتا ہے جس کے لئے ایک کمپٹی بنائیں گے جو سرکاری اور عوامی نمائندوں پر مشتمل ہوگی جو اس کی نگرانی کرے انہوں نے کہا لورالائی ٹیچنگ ہسپتال میں سٹی سکین مشین کو نصب، ڈائلاسز مشینوں کو فعال، پانی اور بجلی کے مسائل حل کررہے ہیں۔برگیڈ یئر عبدالرزاق نے کہاکہ لورالائی دکی اور ہرنائی میں محکمہ صحت سے ہرممکن تعاون کررہے ہیں گائنا کالوجسٹ اور دیگر اہم شعبوں میں ڈاکٹرزکی تعیناتی کر ے ادائگی ہم کریں گے۔اجلاس میں مڈیکل کالج کی نئی بلڈنگ کی جلد تعمیر اور،بے نظیر ہسپتال کو فعال اور ٹراما سنٹر کی منظوری اور بی آر سی میں بجلی کی نئی لائن لگانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے