انتخابات کی تیاریاں،الیکشن کمیشن کا سندھ اور بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ/ اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں سندھ اور بلوچستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سندھ اور بلوچستان کا رواں ماہ دورہ کریں گے، دورے کے دوران الیکشن کمیشن انتخابی تیاریوں کا جائزہ لے گا، الیکشن کمیشن کی دوروں کے دوران نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ اور دیگر حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ذرائع کے بتایا کہ دوروں کے دوران الیکشن کمیشن کو دونوں صوبوں میں انتخابی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے