الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئیں حلقہ بندیاں کوئٹہ کے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے،واجہ جہانزیب بلوچ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکر ٹری جنرل واجہ جہانزیب بلوچ کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ کی صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے کی گئیں حلقوں بندیوں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں بلو چستان نیشنل پارٹی، پاکستان پیپلز پارٹی اور ہزار ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی اور ضلعی عہدیداوں نے شرکت کی، جس میں پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکر ٹری ملک نصیر احمد شاہوانی، ہزار ڈیموکریٹک پارٹی مرکزی سیکر ٹری اطلاعات سابق ایم پی اے قادر نائل،پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر ملک نصیب اللہ شاہوانی، بی این پی کے ضلعی نائب صدر طاہر شاہوانی، پرنس رزاق بلوچ اور راجہ جواد ایڈوکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی اور کوئٹہ کی حلقہ بندیوں پر زیر حاصل بحث گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سیا سی جماعتوں کے رہنماؤں نے حالیہ حلقہ بندیوں کے فیصلے کو مکمل طورپر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جو حلقہ بندیاں کی گئی ہیں وہ کوئٹہ کے شہریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے اور غیر منصفانہ غیر فطری عجلت میں من پسند حلقے بنائے گئے ہیں اس فیصلے کے خلاف عنقریب پریس کانفرنس کے ذریعے تمام حقائق اور ناانصا فیوں کو اجاگر کر کے عدالت عالیہ سے رجوع کریں گے تاکہ ہمیں انصاف میسر ہو سکے۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر تمام اقوام کا مشترکہ گھر ہے اور یہاں پر رہنے والے تمام اقوام زبانوں کی تہذیب و تمدن اہمیت کا حامل ہے اور حلقہ بندیوں کو تشکیل دینے کے لئے تمام اقوام کی رائے اور انکی وجود اہمیت دی جا تی لیکن حالیہ حلقہ بندیوں میں جو بے ضا بطگیاں اور انا انصافیاں کی گئی ہیں وہ کوئٹہ کے شہریوں اور سیا سی پارٹیوں کے لئے نا قابل قبول ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے