کوئٹہ،ایس ایچ او زرغون آباد تھانہ فرائض میں غفلت برتنے پر معطل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایس ایچ او زر غون آباد تھانہ کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کر دیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ جواد طارق کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق ایس ایچ او زر غون آباد تھانہ اعجاز محمود کو فرائض میں غفلت برتنے پر اگلے احکامات تک معطل کر کے فوری طور پر "شہید فیاض سنبل” پولیس لائن ہیڈ کوارٹر کوئٹہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کی جا نب جا ری کر دہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایس ایچ او زرغون آباد اعجاز محمود نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا،اختیارات کا غلط استعمال کرنے پر ڈی آئی جی پولیس نے کوئٹہ بار ایسو سی ایشن کو یہ یقین دہانی کرائی کہ ایس ایچ او اعجاز محمود کو معطل کر کے انکے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائیگی جب تک آئی جی پو لیس بلو چستان اور آپریشن ڈیپارٹمنٹ پولیس ایس ایچ او اعجاز محمود کو معطل کرنے کے آڈ ر اور ایف آئی آر درج نہیں کارواتی مذکورہ ایس ایچ او اعجاز محمود کو تمام عدالتی احاطے میں داخلے پر پابندی ہوگی اور اگر کسی نے پاسداری نہ رکھی تو انکے ساتھ سخت رویہ اختیار کیا جائیگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے