پیٹرولیم مصنوعات 16 اکتوبر سے مزید سستی ہونے کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں 16اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اب 7ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے، تاہم جمعرات کے روز گلف مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 92جبکہ عالمی منڈی میں 84ڈالر پر آگئی ہے۔
اس ریٹ کے مطابق پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 22روپے کمی بنتی ہے جبکہ ڈیزل کی موجودہ قیمت میں بھی 20روپے سے زائد کی کمی بنتی ہے۔