نگران کابینہ میں توسیع،شہزادہ احسن اشرف شیخ وفاقی وزیر مقرر
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہزادہ احسن اشرف شیخ کو وفاقی وزیر مقرر کردیا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہزادہ احسن اشرف کی بطور نگران وفاقی وزیر تقرری سے متعلق سمری صدر کو ارسال کر دی ہے۔
قبل ازیں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے معروف اوورسیز پاکستانی طاہر جاوید کو معاون خصوصی مقرر کیا تھا۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 19 جبکہ کابینہ کی مجموعی تعداد 28 ہوگئی ہے۔