نا خوشگوار واقعات کی تدراک کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں، میر زبیر جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا وزیر داخلہ آفس میں ہونے والے اجلاس میں میر زبیر جمالی نے امن امان کا جائزہ لیا اور صوبے کے تمام اضلاع میں امن امان بحال رکھنے کیلئے پولیس افسران کو ضروری ہدایات دیں اور نوتال،بھاگ، میں سکیورٹی کے حوالے سے ضروری اقدامات کرنے کا حکم دیا اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ صالح محمد ناصر کمشنر نصیر آباد،ڈی آئی جی پولیس سبی،ڈپٹی کمشنر سبی،اور ڈپٹی کمشنر کچھی کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی اجلاس میں نوتال،بھاگ،نیشنل ہائی وے پر وارداتوں سے متعلقہ بریفنگ بھی دی گئی ڈی آئی جی ہائی وے علی شیر جھکرانی،ڈی سی کچھی کی اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی اجلاس کے شرکاء نے اس امر کا اظہار کیا کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لئے جوائنٹ آپریشن کی ضرورت ہے جبکہ لیویز اور ہائی وے پولیس کی جوائنٹ پیٹرولنگ کی ضرورت ہے۔ شرکا نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ12کلومیٹر کے ایریا میں وارداتوں ہوتی ہے جبکہ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے آئی جی پولیس نے بھاگ کیلئے بی سی کے 2پلٹون کی منظوری دی ہے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ میر زبیر جمالی نے کہا کہ ایسے واقعات کی تدراک کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائیں اور ہندو کمیونٹی کو تحفظ فراہم کیا جائے گاواقعات نا قابل برداشت ہے ڈاکوؤں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کیا جائے اورموبائل پیٹرولنگ کو زیادہ موثر کیا جائے فورسز ڈاکو کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری رکھتے ہوئے رزلٹ دیں اجلاس کو ایس پی بولان کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 11افغانی کو گرفتار کیا گیاہے جبکہ گرفتار شدہ آفغانی کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا گیا۔