ملک کے مختلف علاقوں میں مقیم افغان خاندانوں کا انخلاء دوسرے روز بھی جاری
اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت کے فیصلے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر افغان خاندانوں کی انخلاء کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے، آج 12 ٹرکوں پر مشتمل 30 افغان خاندان طورخم سرحدی گزرگاہ پہنچ گئے۔
افغان کمشنریٹ ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں غیر رہائش پذیر افغان خاندانوں کی انخلاء کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔آج 30 افغان خاندانوں کو لے کر 16 ٹرکس طورخم سرحد پہنچ گئے، جہاں قانونی تقاضے پورے ہونے کے بعد افغانستان جانے کی اجازت دی جارہی ہے، افغان جانے والے یہ 30 خاندان 204 افراد پر مشتمل ہے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ 2 روز میں طور خم سرحدی گزرگاہ سے 60 خاندانوں پر مشتمل 554 افراد افغانستان جاچکے ہیں۔افغان کمشنریٹ ذرائع کاکہنا ہے کہ ماہ ستمبر میں 1426 افراد پر مشتمل 280 افغان خاندان طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان جاچکے ہیں۔