عوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

لہڑی(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام دور افتادہ علاقوں میں ذرائع مواصلات صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ہماری کوشش ہے کہ دستیاب وقت میں عوام کی فلاح کے لئے ایسے قابل عمل اقدامات اٹھائے جائیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو اپنے مسائل سے متعلق آگاہ کیا اور درخواستیں پیش کیں ،نگران صوبائی وزراء میر دانش لانگو ، آصف الرحمٰن دمڑ بھی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اکبر بلوچ کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی ، و دیگر حکام بھی موجود تھے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے عرصہ دراز سے التواء کا شکار مسائل کا فوری حل مشکل ضرور ہے تاہم ناممکن نہیں خلوصِ دل سے عوام کو درپیش مشکلات کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تو یہ بتدریج حل ہوسکتے ہیں اور عوام کو ریلیف مل سکتی ہے میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ تحصیل لہڑی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے وہ منصوبے جو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منظور شدہ ہیں اور فنڈز کے عدم اجراء کے باعث تعطل کا شکار ہیں ان پر بلا تاخیر کام شروع کر دیا جائے فنڈز کی ریلیز صوبائی حکومت یقینی بنائے گی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ انتظامی محکموں کے افسران عوام کی سہولیات کے لئے خدمات کو بہتر بنائیں اور سرکاری دفاتر میں زمہ داران سمیت ماتحت اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے تمام دور افتادہ علاقوں میں ذرائع مواصلات صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں ہماری کوشش ہے کہ دستیاب وقت میں عوام کی فلاح کے لئے ایسے قابل عمل اقدامات اٹھائے جائیں جن کے ثمرات عوام تک پہنچیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کو اپنے مسائل سے متعلق آگاہ کیا اور درخواستیں پیش کیں ،نگران صوبائی وزراء میر دانش لانگو ، آصف الرحمٰن دمڑ بھی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ تھے اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات اکبر بلوچ کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی ، و دیگر حکام بھی موجود تھے نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ عوام کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے عرصہ دراز سے التواء کا شکار مسائل کا فوری حل مشکل ضرور ہے تاہم ناممکن نہیں خلوصِ دل سے عوام کو درپیش مشکلات کے تدارک کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں تو یہ بتدریج حل ہوسکتے ہیں اور عوام کو ریلیف مل سکتی ہے میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ تحصیل لہڑی میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے وہ منصوبے جو پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت منظور شدہ ہیں اور فنڈز کے عدم اجراء کے باعث تعطل کا شکار ہیں ان پر بلا تاخیر کام شروع کر دیا جائے فنڈز کی ریلیز صوبائی حکومت یقینی بنائے گی نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ انتظامی محکموں کے افسران عوام کی سہولیات کے لئے خدمات کو بہتر بنائیں اور سرکاری دفاتر میں زمہ داران سمیت ماتحت اسٹاف کی حاضری یقینی بنائی جائے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوامی سروسز کی فراہمی کے ادارے فعال طور پر اپنے فرائض کی انجام دہی یقینی بنائیں اس ضمن میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی قبل ازیں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کا دورہ کیا اور اسکول کی عمارت کی خستہ حالی پر اظہار برہمی کیا اور پی ایس ڈی پی کے تحت منظور شدہ اسکیمات میں تعلیمی اداروں کی تعمیر و مرمت مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا کہ تعلیمی شعبے کے لئے پی ایس ڈی پی کے تحت مختص فنڈز کے اجراء کو یقینی بنایا جائے گا انہوں نے ہدایت کی بوائز ہائی سکول میں سائنس اور کمپیوٹر لیب میں ضروری سامان فراہم کرکے فعال کیا جائے اور اساتذہ کی حاضری یقینی بنائی اور تعلیمی نظام کی فعالیت کے لئے ڈپٹی کمشنر سبی تعلیمی اداروں کے اچانک دورے کرکے اساتذہ کی حاضری چیک کریں نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے لہڑی آر ایچ سی کا بھی دورہ کیا اور رورل ہیلتھ سنٹر میں یونیسیف کی معاونت سے مکمل ہونے والے مرمتی و تزئین کے منصوبے کا افتتاح کیا اس موقع پر سیکرٹری صحت بلوچستان اسفندیار کاکڑ اور ڈائریکٹر جنرل صحت نور قاضی نے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کو لہڑی میں دستیاب صحت کی سہولیات سے متعلق بریفگنگ دی اور بتایا کہ آر ایچ سی لہڑی میں ضروری طبی مشینری اور ادویات فراہم کردی گئی ہیں ، نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ لہڑی آر ایچ سی میں صحت کی معیاری سہولیات کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت تعلیم اور پینے کے صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے